سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عرب دنیا کے بااثرشخصیت قرار

Spread the love

حالیہ سروے میں 77 لاکھ افراد نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کو عرب دنیا کا بااثر ترین لیڈر قرار دیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق آرٹی ٹی وی چینل نے ایک سروے کرایا جس میں 2022 کے عرب دنیا کے مقبول اور بااثر ترین رہنما کا نام پوچھا گیا تھا۔ 15 دسمبر 2022 سے 9 جنوری 2023 تک جاری رہنے والے سروے میں 11 ملین افراد نے حصہ لیا۔

اس سروے میں77لاکھ افراد یعنی  62.2 فیصد کے لگ بھگ افراد نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا پسندیدہ لیڈر قرار دیا۔

آر ٹی ٹی وی چیلن کے سروے میں دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید رہے جنہیں 29 لاکھ افراد نے ووٹ دیا۔تیسرے نمبر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو عرب دنیا کابااثر  لیڈر قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ اسی ٹیلی وژن کے گزشتہ برس کیے گئے سروے میں بھی شہزادہ محمد بن سلمان اول نمبر قرار پائے تھے۔

ولی عہد محمد بن سلمان کو ان کے وژن 2030 کے حوالے سے عالمی شہرت ملی ہے جب کہ عرب دنیا کو تجارتی اور معاشی طور پر یورپی ممالک کے برابر لا کھڑے کے عزم نے انھیں عرب دنیا کا ہیرو بنادیا ہے۔