انٹرنیشنل کانفرنس آن کلائیمیٹ ریزیلینٹ میں پاکستان کے لئے 11 ارب ڈالر سے زائد کی مالی امداد کے وعدے

Spread the love

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو  میں شراکت کے موضوع  پرجنیوا میں  بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیلاب سے  پاکستان کی معیشت   بری طرح متاثر ہوئی۔انفراسٹرکچر تباہ  ہوگیا۔ لاکھوں گھر  بہہ گئے  اور زراعت ختم ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔ مشکل وقت میں مدد کرنے والے  دوست ملکوں کو نہیں بھولیں گے۔ لانگ ٹرم پارٹنر شپ کی اہمیت پر زور  دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے فوری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دوست ممالک کی مدد درکار ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیریس نے  کہا کہ پاکستان کو ایک طرف ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا سامنا ہے تو دوسری طرف اقتصادی بحران کا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں پاکستان کی مدد کیلئے  عالمی برادری آگےبڑھےانہوں نے پاکستان کی تعمیر نو کے لیے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا  بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیلابی صورت حال میں پاکستان کی مدد قرضوں کی ادائیگی میں تعاون سے بھی ہو سکتی ہے۔پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے کم از کم 16اعشاریہ3بلین ڈالر درکار ہوں گے۔

پاکستان کے  سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے  دوست ملکوں اور ترقیاتی شراکت داروں کی طرف سے   11ارب 57 سے زائد کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اسلامی  ترقیاتی بینک چارارب 20 کروڑ ڈالر، ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور  سعودی عرب  ایک  ایک ارب ڈالر، اورچین   مزید 10کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  ٹویٹ میں بتایا کہ   یورپی یونین  کی طرف سے 93ملین  اور جرمنی کی طرف سے 88ملین ڈالردینے کاوعدہ ہوا ہے۔ عالمی بینک متاثرہ علاقوں میں دو ارب ڈالر مالیت کے منصوبے مکمل کرے گا ۔ جاپان   77ملین ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک   ڈیڑھ ارب ڈالر ، یو ایس ایڈ  10کروڑ ڈالر اور فرانس نے 345ملین ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آذربائیجان نے بھی 20لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔

جنیوا کانفرنس میں پاکستان کےلیے توقعات سے زیادہ امداد کے وعدوں پر عالمی سانحات پر ڈونرز کانفرنس منعقد کرنے والی اقوام متحدہ بھی حیرت زدہ ہوگئی۔ڈونر کانفرنس میں پاکستان سے کیے گئے وعدوں کی رقم 11 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔منتظم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام اچم اسٹینر نے کہا کہ ڈونر کانفرنسز میں اکثر عطیات کا اعلان مقاصد واہداف سے کم ہوتا ہے لیکن پاکستان کےلیے عطیات کے وعدے ہدف سے زیادہ ہوناغیر معمولی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ  پاکستان نے  بحالی اور تعمیر نو  کے لیے کامیکانزم تیار کیاہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ملنے والی رقم کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے خرچ کی جائے گی ۔

پاکستانی عوام کے ایثار ومحبت کے جذبے کو سراہتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جس طرح افغان مہاجرین کی مدد کی وہ قابل ستائش ہے ۔ آج پاکستان کو عالمی تعاون کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اس مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کرنی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزراء  نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ ہے، ہمیں بحرانوں کے دنوں میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے جنیوا  کانفرنس میں ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑی تباہی ہوئی ، مگرپاکستانی قوم  نے بہادری کے ساتھ سیلاب  کی تباہی کا مقابلہ کیا ،انہوں نےعالمی اداروں سے  پاکستان کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ  سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کانفرنس سے ناروے  یورپی  کمیشن کے صدور نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پاکستان کے عوام اور حکومت کیساتھ ہیں۔

افتتاحی سیشن سے خطاب میں  عالمی راہنماوں نے امیدظاہر کی  کہ کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کو سیلابی تباہی سے بحالی میں مددملے گی۔اورسیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک عالمی برادری اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

6 thoughts on “انٹرنیشنل کانفرنس آن کلائیمیٹ ریزیلینٹ میں پاکستان کے لئے 11 ارب ڈالر سے زائد کی مالی امداد کے وعدے

  1. … [Trackback]

    […] Here you can find 37351 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/انٹرنیشنل-کانفرنس-آن-کلائیمیٹ-ریزیلی/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/انٹرنیشنل-کانفرنس-آن-کلائیمیٹ-ریزیلی/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/انٹرنیشنل-کانفرنس-آن-کلائیمیٹ-ریزیلی/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/انٹرنیشنل-کانفرنس-آن-کلائیمیٹ-ریزیلی/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/انٹرنیشنل-کانفرنس-آن-کلائیمیٹ-ریزیلی/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/انٹرنیشنل-کانفرنس-آن-کلائیمیٹ-ریزیلی/ […]

Comments are closed.