الیکشن کمیشن سے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے وارنٹ جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

Spread the love

الیکشن کمیشن کی توہین کرنے کے الزم میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری اور حاضری سے استثناء کی تمام درخواستیں خارج کر دی گئیں

الیکشن کمیشن  کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں بنچ نے اس حوالے سے تین جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری کی  حاضری سے استثنا کی تمام درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔ عمران خان کی استثنی درخواست کے ہمراہ میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کیا گیا ۔ فیصلے میں عمران خان اسد عمر اود فواد چوہدری کو 17 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔ ضمانت کے لئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کرانے کا حکم کرانے کا حکم دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جان بوجھ کر بار بار التواء لیتے ہیں ۔ عمران خان کا الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونا قانون کا مذاق اڑانا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری جان بوجھ کر کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہو رہے۔ فواد چوہدری کا عدم پیشی والا رویہ ناقابل برداشت ہے ۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے اُنہیں  جواب دینے کے لیے طلب کیا تھا عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری نے پیش ہونے کے بجائے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں جنہیں الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنا الیکشن کروانے کا کام کرنے کے بجائے ان کاموں میں لگے ہوئے ہیں. خود یہ توہینِ عدالت کے مرتکب ہیں اسلام آباد الیکشن نہ کروا کر

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹ میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کرکے فیصلہ دیا گیا یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے۔ اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔

8 thoughts on “الیکشن کمیشن سے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے وارنٹ جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

  1. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/الیکشن-کمیشن-سے-عمران-خان،-فواد-چوہدری/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/الیکشن-کمیشن-سے-عمران-خان،-فواد-چوہدری/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/الیکشن-کمیشن-سے-عمران-خان،-فواد-چوہدری/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More on to that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/الیکشن-کمیشن-سے-عمران-خان،-فواد-چوہدری/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/الیکشن-کمیشن-سے-عمران-خان،-فواد-چوہدری/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/الیکشن-کمیشن-سے-عمران-خان،-فواد-چوہدری/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/الیکشن-کمیشن-سے-عمران-خان،-فواد-چوہدری/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Here you will find 63884 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2023/01/10/الیکشن-کمیشن-سے-عمران-خان،-فواد-چوہدری/ […]

Comments are closed.