کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق تفصیلی تحریری فیصلہ جاری

Spread the love

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں قرار دیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن 15 جنوری ہی کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے نئی فہرستوں پر انتخابات کرانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری ہی کو کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو انتطامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ آٹھ صفحات پر مشتمل ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات پرانی لسٹوں پر ہی ہوں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو بلدیاتی انتخاب میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر  فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔ ووٹوں کی گنتی اور بیلیٹ پیپرز کی آر او آفس سے واپسی تک سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔