آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر چار سے دس جنوری تک سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کےدورے پر ہیں، سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے آرمی چیف سیدعاصم منیر نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فوجی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
Pleased to meet H.E General Asim Munir, Pakistan’s Chief of Army Staff. We emphasized the strategic partnership between our brotherly countries, reviewed the bilateral military and defense relations, and discussed ways of strengthening our cooperation. pic.twitter.com/HAtcNKX6O3
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) January 4, 2023
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی اور پاک سعودی عرب تعلقات مضبوط بنانے پر زوردیا۔
سعودی وزیردفاع شہزاد خالد بن سلمان نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سات روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سینئرقیادت سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات میں فوجی اورسیکیورٹی سے متعلق دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔