اینکرپرسن مشعل بخاری کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں۔ مشعل بخاری کینسر کے عارضے کے باعث کچھ عرصہ سے علیل تھیں ۔ انہوں نے پی ٹی وی سمیت مختلف ٹی وی چینلز پر طویل عرصہ خدمات انجام دیں ۔ وہ اینکر ہونے کے علاوہ لیکچرار بھی تھیں۔ مشعل لاہور گیریژن کالج میں بطور لیکچرار کام کرتی تھیں۔اس کے علاو ہ وہ ایف ایم 101 پاکستان پر لائیو پریزنٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مشعل بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔مشعل بخاری کی میڈیا کے شعبہ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مشعال بخاری مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
مشعل بخاری کی نماز جنازہ کل سہ پہر ایک بجے جامعہ المنتظر لاہور میں ادا کی جائے گی
