پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Spread the love

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کےمطابق حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی  ہائی کمیشن کو 705 بھارت  قیدیوں کی فہرست حوالے کی جن میں 51 شہری اور 654 ماہی گیر شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو 434 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی ہے۔ پاکستانی قیدیوں  میں 339 شہری اور 95 ماہی گیر شامل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے 51 سویلین قیدیوں اور 94 ماہی گیروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی ہے،جن قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے وہ سزا مکمل اور ان کی قومی حیثیت کی تصدیق ہو چکی ہے۔پاکستان نے 1965 اور 1971 کی جنگوں کے لاپتہ دفاعی اہلکاروں اور 56 سول قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی  دینے کی درخواست بھی کی  ہے۔

پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت  کرتے ہیں ۔معاہدے کے تحت دونوں ملک  ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنے کے پابند ہیں۔