لاہورپریس کلب کے سالانہ انتخابات،پائینرز گروپ کے اعظم چوہدری دوسری بار صدر منتخب

Spread the love

لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2023 لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں پائینرز پینل ،پروگریسوپینل اور جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا۔ الیکشن میں  ایک ہزار 779 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ حتمی نتائج کے مطابق پاءینرز پینل کے امیداروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ پائینرز پینل کے اعظم چوہدری نے میدان مار لیا جنھوں نے ایک ہزار 167 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل صدارتی امیدوار ناصرہ عتیق 571 ووٹ حاصل کر سکیں۔ شاداب ریاض 939 ووٹ حاصل کر کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے اُن کے مخالف امیدار اعجاز مرز کو 512 جبکہ یوسف عباسی کو 256 ووٹ ملے ۔ نائب صدر ظہیر احمد بابر نے 831 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹھی۔ ان کے مدمقابل طاہر خان نے 393 جبکہ محمد سدھیر چوہدری نے 483 ووٹ لیے۔

سیکرٹری کی نشست پر عبدالمجید ساجد نے کامیابی حاصل کی اور ایک ہزار82 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مدمقابل ذوالفقار مہتو نے 652 ووٹ حاصل کر سکے۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حسن تیمور جکھڑ 668 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ اُن کے مخالف امیدوار  رانا محمد اکرام 637 جبکہ ظہیر احمد شیخ 399ووٹ حاصل کر سکے۔

فنانس سیکرٹری پر سخت مقابلہ دیکھنےکو ملا ۔ حافظ فیض احمد نے 895 ووٹ حاصل کر کامیابی حاصل کی جبکہ اُن کے مقدمقابل قمرالزمان بھٹی نے 836 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔

گورنر باڈی کی 9 نشستوں پر کے حتمی نتائج کے مطابق محمد نواز سنگرا نے 713 ، عالیہ خان نے 699 ، حافظ طارق لودھی نے 662 ، احمر کھوکھر نے 660 ، محسن بلال نے 589، اسد جعفری نے 569، رضا محمد نے 538 ، محمد کلیم نے 525 اور نفیس احمد قادری نے 510 ووٹوں کے ساتھ کامیابی کے حق دار ٹھہرے ۔

لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر اعظم چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو پرُامن اور مثالی الیکشن کے انقعاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بی شکریہ ادا کیا جنھوں نے الیکشن کو پرُامن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پائینرز پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور کی صحافتی برادری آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے۔ اعظم چوہدری نے لاہور پریس کلب کو عامل صحافیوں کا مثالی ادارہ بنانے کے لئے ممبران کی فوری سکروٹنی کا اعلان کیا جبکہ کلب ملازمین کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔

دوسری جانب الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کےصدرمحمدآصف بٹ،سینئر نائب صدر عرفان ملک،نائب صدر ارشد چوہدری،نعمان شیخ،مروہ عنصر چوہدری،سیکرٹری سلیم شیخ،ایڈیشنل سیکرٹری عبدالقادرخواجہ،فنانس سیکرٹری جواد ملک،سینئر جوائنٹ سیکرٹری سرفراز خان،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب سلیم بٹ،خرم عباس ،طیبہ بٹ،انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف اور ایمراباڈی نے لاہورپریس کلب کے انتخابات 2023ء میں نومنتخب صدر اعظم چوہدری، سینئرنائب صدرشاداب ریاض،نائب صدر ظہیربابر،سیکرٹری عبدالمجید ساجد،خزانچی حافظ فیض احمد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ کو مبارکباد دی ۔ نومنتخب ممبران گورننگ باڈی نوازسںنگرا،عالیہ خان،حافظ عدنان طارق لودھی،احمرکھوکھر،محسن بلال،اسدجعفری،رضامحمد،ایم کلیم،اور نفیس احمد قادری کے لئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایمر کے صدر آصف بٹ نے نومنتخب صدر اعظم چوہدری کی جمہوری سوچ اور رویہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تدبر معاملہ فہمی اور تحمل برداشت کا جومظاہرہ کیاوہ قابل تحسین ہے۔ اعظم چوہدری کی کامیابی نے یہ ثابت کیا ہے کہ خلوص نیت اور سچائی کی لگن سے محنت کرنے والوں کی کامیابی قدم چومتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر اعظم چوہدری لاہورسمیت ملک بھرکی صحافتی برادری کو کھویا ہوا مقام دلانے میں اپنی کلیدی کردار ادا کریں گے۔