اسلام آباد میں خودکش دھماکہ،پولیس اہلکار سمیت 2افرادشہید،8زخمی

Spread the love

اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے جان پرکھیل کراسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ تھی ، آئی ٹین فور کے علاقے میں گاڑی کی چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا تو گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل عدیل حسین اور ایک شہری شہید ہو گئے ۔ چار اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہل کاروں میں محبوب حسین، محمد حنیف ،رضا حسین ، انعام الرحمان شامل ہیں ۔ زخمی شہریوں کی شناخت  یوسف، محمد نوید، محمد اشر، محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی ۔ اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تلاشی کے عمل کے دوران خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں دو خودکش بمبار تھے، دھماکے میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ تلاشی کے عمل کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید بھی ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا لیکن پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی کے باعث اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا، فرض شناسی پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں  ایک مرد اور ایک عورت موجود تھے، گاڑی میں موجود شخص نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔دھماکے کے بعد ضلع راولپنڈی میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے آئی ٹین فور میں ہونیوالے دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں ، حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکہ کیا گیا ، جیکٹ میں تقریبا بارہ سے پندرہ کلو بارودی مواد موجوتھا۔ گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا،  ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی ادارے ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے تک پہنچ گئے ہیں۔ خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائیر کی تھی ۔گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے۔۔گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے۔۔

فرانزک ٹیموں نے جائے حادثہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں ۔ سیکیورٹی اداروں نے گاڑی میں سوار دونوں افراد کے اعضاء قبضے میں لے کر نادرا کی مدد سے دہشتگردوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔سیف سٹی کے کیمروں سے بھی

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک موبائل فون بھی ملا ہے، یہ موبائل فون دہشتگرد کا ہے یا کسی پولیس اہلکار،اس کی بحقیقات کی جارکا تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق واقعہ کی تفتیش سی ٹی ڈی اسلام آباد کو سونپ دی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ ، پنجاب فرانزک ایجنسی اوردیگر تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات سکیورٹی اداروں نے حاصل کرلی ہیں جس کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ ایل ای آئی 7793 ہے، جو کہ مہران گاڑی کا ماڈل 91 تھا۔  گاڑی آخری مرتبہ 2017ء میں چکوال کے سجاد نامی شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی۔ گاڑی کی آخری ٹوکن ٹیکس ادائیگی جولائی 2021 کو کی گئی ہے۔

 

2 thoughts on “اسلام آباد میں خودکش دھماکہ،پولیس اہلکار سمیت 2افرادشہید،8زخمی

  1. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/12/23/اسلام-آباد-میں-خودکش-دھماکہ،پولیس-اہل/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Here you can find 99386 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/12/23/اسلام-آباد-میں-خودکش-دھماکہ،پولیس-اہل/ […]

Comments are closed.