ناصر بٹ نے “ہم نیٹ ورک یوکے” کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

Spread the love

مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدرناصر بٹ نے "ہم نیٹ کے یو کے” کے خلاف ایک لاکھ پاونڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ برطانوی ہائی کورٹ کے جج جان مارشل انتھونی ڈیگنال نے چینل کو مقدمہ کے اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ جج نے چینل کو نواز شریف اور ناصر بٹ کے خلاف برطانیہ میں بھی الزامات لگانے سے روک دیا۔

برطانوی ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ناانصافی سامنے لانے پر ناصر بٹ کو پی ٹی آئی حکومت اور پاکستانی میڈیا نے نشانہ بنایا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رہنما ناصر بٹ کے خلاف مہم سیاسی مخاصمت کے سبب چلائی گئی ۔ ناصر بٹ کو نواز شریف سے قربت اور ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کے سبب پی ٹی آئی حکومت اور چند اینکرز نے نشانے پر رکھا۔

جج نے ریمارکس میں کہا  کہ ایک اینکر کے اس دعوی کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا کہ نواز شریف نے ناصر بٹ کی سزا رکوانے میں کوئی کردار ادا کیا تھا۔ الزامات کے باعث ناصر بٹ کو پریشانی اور خاندان پر حملے کے باعث وہ مناسب ہرجانے کا مستحق ہے ۔

برطانوی عدالت نے مقدمہ واپس لینے کیلئے لیگی قیادت اور شریف خاندان کے افراد سے ناصر بٹ پر دباؤ ڈلوانے کو جج نے پریشان کن صورت حال قرار دیا۔ جج نے قبول کیا کہ ناصر بٹ کے بھائی کے تین قاتلوں کے قتل میں ناصر بٹ کا ہاتھ نہیں تھا۔جج نے چینل کی یہ استدعا قبول نہیں کہ پروگراموں کو زیادہ نہ دیکھے جانے کے سبب مطلوبہ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم نہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دست راست ناصر بٹ نے خود پر چینل کی طرف سے لگائے گئے سنگین الزامات پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ نواز شریف کو العزیز یہ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی خفیہ ویڈیو ناصر بٹ سامنے لائے تھے۔ ویڈیو میں جج ارشد ملک تسلیم کر رہے تھے کہ انہیں بلیک میل کرکے یہ فیصلہ سنانے پر مجبور کیا گیا ہے۔اوان کے پاس اپنی جان بچانے کے لیے نواز شریف کو سزا سنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

جج ارشد ملک کی ویڈیو مریم نواز کے حوالے کرکے ناصر بٹ خود برطانیہ آگئے تھے۔ 6 جولائی 2019 کو مریم نواز نے دھماکہ دار پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لاکر سازش بے نقاب کی تھی۔ناصر بٹ کی بنائی ویڈیو سامی آنے کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت اور مخصوص میڈیا ناصر بٹ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گیا تھا ۔

ویڈیو میں ارشد ملک کہتے نظر آتے ہیں کہ نواز شریف کو غلط سزا سنا کر وہ شرمندہ ہیں اور انھیں ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

"ہم ٹی وی نیٹ ورک” نے اپنے دو پروگراموں میں ناصر بٹ پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ایک پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے ناصر بٹ کو “بدنام قاتل”، “منشیات فروش گینگ کا رکن”اور “قتل کیس میں بھگوڑا” قرار دیا تھا۔

مقدمہ کی اڈھائی برس کی کارروائی کے دوران چینل نے عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیا اور نہ دفاعی جواب جمع کرایا۔ عدالتی فیصلے کے بعد "ہم نیٹ ورک” نے ہرجانے کی ادائیگی کیلئے عدالت سے باہر تصفیہ کرنے کی کوشش بھی کی۔ ناصر بٹ اس سے قبل اے آر وائی کے خلاف بھی ایسے ہی جھوٹے الزامات لگانے پر ہتک عزت کا کیس جیت چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کاکہنا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والے بے نقاب ہوئے، یقین تھا کہ فتح سچ کی ہوگی ۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ نواز شریف کی بے گناہی کا نیا ثبوت ہے۔ برطانوی ہائی کورٹ نے تسلیم کیا کہ ہمارے خلاف کارروائی سیاسی و انتقامی تھی ۔جج نے تسلیم کیا ہے کہ جج ارشد ملک کی وڈیو بنا کر میں نے نواز شریف کے خلاف ظلم کو بے نقاب کیا۔

برطانوی عدالت نے ناصر بٹ کے ان شواہد کو قبول کیا کہ جس میں ناصر بٹ کے بھائی کو 1996 میں پاکستان میں گینگ نے قتل کیا تھا اور ناصر بٹ کو برطانیہ فرار ہونا پڑا تھا۔

4 thoughts on “ناصر بٹ نے “ہم نیٹ ورک یوکے” کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

  1. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/12/22/ناصر-بٹ-نے-ہم-نیٹ-ورک-یوکے-کے-خلاف-ای/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/12/22/ناصر-بٹ-نے-ہم-نیٹ-ورک-یوکے-کے-خلاف-ای/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/12/22/ناصر-بٹ-نے-ہم-نیٹ-ورک-یوکے-کے-خلاف-ای/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/12/22/ناصر-بٹ-نے-ہم-نیٹ-ورک-یوکے-کے-خلاف-ای/ […]

Comments are closed.