شمالی وزیرکے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ،ایک جوان اور ایک شہری شہید

Spread the love

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خودکش حملے میں پاک فوج کا حوالدار اور ایک شہری شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں نو شہری زخمی بھی ہوئے۔ خود کش حملہ 14 دسمبر کو میرانشاہ کے علاقے میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے حوالدار محمد امیر کی عمر 30 برس تھی اور ان کا تعلق میانوالی سے تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمد امیر اور عام شہری کی شہادت پر افسوس، اہل خانہ سے  ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانوں پر خود کش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ۔ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں ۔ شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں ۔

واضح رہے کالعدم ٹی ٹی پی نئے ضم شدہ اضلاع کے قبائلی افراد، خواتین، اسکول کے بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد مایوس ہیں، ریاست نے دہشتگردوں کے تمام مطالبات کو مسترد کرکے آئین کے مطابق ان سے نمٹنے کا عزم کر لیا ہے۔

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو بڑی حد تک محدود کر دیا گیا تھا، دہشت گرد دوبارہ منظم نہیں ہو سکے ہیں، ان کےلئے کوئی سہولت مرکز نہیں ہے۔ مایوس دہشتگرد عناصر اب اپنے آخری حربے آزما کر ریاست کی توجہ چاہتے ہیں۔

 

2 thoughts on “شمالی وزیرکے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ،ایک جوان اور ایک شہری شہید

  1. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/12/15/شمالی-وزیرکے-علاقے-میرانشاہ-میں-خودکش/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you can find 88715 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/12/15/شمالی-وزیرکے-علاقے-میرانشاہ-میں-خودکش/ […]

Comments are closed.