مارگلہ ہلز نیشنل پارک ، قدرتی مسکن کی حفاظت

Spread the love

مارگلہ ہلز نیشنل پارک ملک کا ایک قیمتی اثاثہ ہے ۔ اس کا شمار محفوظ علاقوں (پروٹیکٹڈ ایریا) میں ہوتا ہے۔ یہ جانوروں، پرندوں، درختوں، پودوں اور دیگر جنگلی حیات کا ایک خوبصورت قدرتی مسکن ہے۔ ان تمام جیوت کی یہاں موجودگی ایک صحت مند اور پھلتے پھولتے قدرتی مسکن کی علامت ہے

وفاقی وزیر برائے  موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے دعوی کیا کہ ہم نے مارگلہ ہلز کے ٹریل 6 کو بند کر کے اسے Leopards Preservation Park بنایا ہے۔ اس زون میں کیمرہ ٹریپس کی مدد سے 9 تیندووں کی شناخت کی گئی ہے ۔ یہ پاکستان کیلئے ایک مثبت خبر اور بڑی کامیابی ہے۔ تیندووں کی تحفظ اور لوگوں کے حفاظت کیلئے اس زون میں صرف گائیڈڈ ٹوئر کی اجازت ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے نیشنل پارکس میں 12 فیصد اضافہ کیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کی قدرتی مسکن کی حفاظت کی جائے۔ یہ ان جانوروں کے علاقے ہیں، ہمیں قدرتی جنگلی حیات کو اپنی مسکن واپس دینے ہوگے۔ جنگلی حیات، قدرتی ماحولیات اور اس نیشنل پارک کو بحال کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ روں سال یکم جنوری کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک ٹریل 6 پر پہلے کامن ایشین چیتے کے   محفوظ زون کا افتتاح کیا تھا۔

ٹریل 6 وزیٹرز انفارمیشن سینٹر میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تغیر نے کہا کہ اس محفوظ مسکن کے قیام سے خطرے سے دوچار جنگلی بلیوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے عام ایشیائی لیوپرڈز کے تحفظ میں مدد ملے گی اور انسانی آبادی کے قریب واقع دنیا کے منفرد ماحولیاتی نظام میں جنگلی حیات کی موجودگی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ملک امین اسلم نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ بہت محنت سے کام کیا ہے۔کوویڈ-19 کے دور میں جب انسان فطری ماحول سے محدود ہو کر رہ گیا تھا ایسے وقت میں اس قدرتی مسکن کا فطرت کے ساتھ توازن پیدا کرنا اور فطرت کے مطابق ڈھالنا ناگزیر تھا۔

بین الاقوامی یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کی مختلف جنگلی حیات کی انواع کی فہرست میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ ایشیائی چیتے کی اس قسم کو شدید خطرات لاحق ہیں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 300 پرندے، 350 پودے اور سانپوں کی 20 اقسام پائی جاتی ہیں جو اسے حیاتیاتی تنوع سے بھرپور ماحولیاتی نظام بناتے ہیں۔ یہ قوم کے لیے قدرت کا تحفہ ہے اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق حکومت اسے تحفظ فراہم کرے گی اور اسے ایک ماڈل نیشنل پارک بنائے گی۔

2015 سے آئی ڈبلیو ایم بی اس محفوظ مسکن کے قیام کے لئے کو شاں ہے تاکہ نیشنل پارک کو شکاریوں سے محفوظ بنا کر جنگلی حیات کے اس قدرتی مسکن کو بچایا جا سکے۔ “چیتا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا مستقل رہائشی بن گیا ہے جو پہلے سردیوں میں بالائی چوٹیوں سے اترتا تھا اور گرمیوں میں مارگلہ چھوڑ دیتا تھا۔ سنو لیوپرڈ فاونڈیشن نے نیشنل پارک میں چیتے کے مطالعہ کے لیے ٹریل سکس پر ریڈیو ٹیگ کی پیشکش کی تھی۔