جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جواءنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

Spread the love

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا، ہلال امتیاز (ملٹری) نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو چاق و چوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی ۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو 41 سال کی شاندار فوجی خدمات کے بعد 26 نومبر 2022 کو ریٹائر ہونے کے لیے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

جنرل ندیم رضا نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں  اس نے مجھے   اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق دی۔ جنرل ندیم رضا نے  مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور بہادر سپاہی اسے مزید مضبوط بنانے میں دریغ نہیں کریں گے۔ تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے پنڈال پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ سحر شمشاد مرزا کو 25 نومبر کو جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ تھری اسٹار رینک پر ترقی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ساحر کو جون 2019 میں چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ہیں ۔ انہوں نے  1987 میں پاک افواج میں کمیشن حاصل کیا اور پی ایم اے کاکول سے تربیت مکمل کرنے کے بعد سندھ رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی ۔

وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز بھی رہے شمالی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے

جنرل ساحر شمشاد مرزا اس کورکمانڈر راولپنڈی ہیں، وہ جون 2019 میں فوج کے اہم عہدوں میں سے ایک چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پرفائز ہوئے وہ 2018 میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف بھی رہے ، جنرل ساحر شمشاد مختصرمدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی رہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر  وہ اپنے کیریئر میں تین بار یعنی بطور لیفٹیننٹ کرنل ، بریگیڈیئر اور پھر میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں تعینات رہے بطور میجر جنرل انھوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی اس ڈویژن کی کمان کی جو اس وقت جنوبی وزیرستان میں ہونے والے آپریشنز کی نگرانی کر رہی تھی

وہ انٹرا افغان ڈائیلاگ میں بھی متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا بھی حصہ رہے، انہوں نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ میں بھی خدمات انجام دیں

12 thoughts on “جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جواءنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  10. … [Trackback]

    […] There you will find 32404 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  11. … [Trackback]

    […] Here you can find 34734 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

  12. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/5694/ […]

Comments are closed.