ایمازون کے بانی کا دولت کا زیادہ ترحصہ عطیہ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

آن لائن شاپنگ کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے پہلی مرتبہ اپنی 214 ارب ڈالر دولت کا زیادہ تر حصہ عطیہ کر نے کا اعلان کیا ہے لیکن انہوں نے خبردار بھی کیا ہے کہ ایسا کرنا اُن کے لئے مشکل ہو گا۔

امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے جیف بیزوس  کا کہنا تھا کہ وہ ان کی دوست لارین سانچیز اس پر کام کر رہے ہیں۔جیف بیزوس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یہ رقم اپنی زندگی میں عطیہ کریں گے تو ان کا جواب ہاں میں تھا۔

واضح رہے کہ  جیف بیزوس کی سابقہ بیوی مکینزی سکاٹ نے 2019 میں طلاق کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی آدھی دولت عطیہ کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ’مشکل سوال یہ ہے کہ ایسا کس طرح کیا جائے گا۔ یہ آسان نہیں ہے۔ ایمازون کو آگے بڑھانا آسان نہ تھا۔ میں غور کر رہا ہوں اور میرے خیال میں لارین بھی اسی پر غور کر رہی ہیں۔‘

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بل گیٹس اور وارن بوفیٹ جیسی امیر شخصیات بھی اس طرح کے اعلانات کر چکی ہیں۔

دوسری جانب رواں مالی سال 2022 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران دنیا کے امیر ترین شخصیات کے اثاثوں کی کُل مالیت میں مشترکہ طور پر 250 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔بلوم برگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق معروف الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اور امیزون کے بانی جیف بیزوس سمیت 10 امیر ترین افراد کو 250 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔سال کے آغاز میں جیف بیزوس اور ایلون مسک مزکورہ رقم میں سے مشترکہ 120 ارب ڈالرز کھو چکے ہیں۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق امیر ترین شخصیات کو 250 ارب ڈالرز کا مالی نقصان امریکی معیشت کے 1.2 فیصد کے برابر ہے۔