ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان بنگال ٹائیگرز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Spread the love

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان بنگال ٹائیگرز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا  ایڈیلیڈ  میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے  نجمل حسین بیگ نے 48 گیندوں پر 54 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ عفیف حسین 24 ، سومیا سرکار 20 ، عفیف حسین 14، اوپنر لٹن داس 10 ، مصدق حسین 5، تسکین احمد 1 رنز بناسکے ۔ کپتان شکیب الحسن اور نورالحسن صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 ، شاداب خان نے 2،افتخار احمد اور حارث رؤف  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے 128 رنز کا ہدف 18اعشاریہ ایک اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر جوڑی نے 57 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ کپتان بابراعظم 25 اوربابر اعظم 32 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ محمد حارث 31 جبکہ محمد نواز 4 ، افتخار احمد ایک اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عبادت حسین ، مستفیض الرحمان ،نسوم احمد شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔