جنوبی افریقہ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست،ورلڈ کپ سے بھی باہر

Spread the love

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کر دیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے۔ اسٹیفن مائیبرگ نے 37، ٹام کوپر نے 35 اور میکس او ڈاؤڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلیں۔کولن ایکرمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2، ایڈن مرکرم اور اینریچ نورکیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈ  کی جانب سے دیئے گئَ 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر145 رنز بنا سکی ۔ جنوبی افریقا کی جانب رائلی روسو 25 ، ہینڈرک کلیسن 21 ، ٹیمبا باوما 20 ، ایڈن مارکرم

اورڈیوڈ ملر 17، 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔