آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

Spread the love

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے لاہور پہنچ گئی ۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی ۔ تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

ترجمان کے مطابق ون ڈے میچز 4 ،6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے ،سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز12،14اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کے میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے ۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی ۔ آئر لینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے ۔ لارا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کی قیادت کرے گی ۔

One thought on “آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

  1. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/10/30/آئرلینڈ-ویمن-کرکٹ-ٹیم-کا-دورہ-پاکستان/ […]

Comments are closed.