ارشد شریف کا قتل، فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات اور دعوے

Spread the love

سینئرصحافی ارشد شریف کے قتل پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے تہلکہ خیز انکشافات اور دعوے کر ڈالے۔ ارشد شریف کے قتل کو چند طاقتور شخصیات کی سازش قرار دیتے ہوئے ہیں کہ  سازشی عناصر اس وقت پاکستان میں موجود ہیں جن کے مقاصدملک میں افرا تفری اور خونریزی ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل ووڈا نے کہا کہ  ارشد شریف کی ہلاکت حادثاتی نہیں بلکہ انہیں دانستہ قتل کیا گیا ہے،جس کی سازش پاکستان سے ہوئی ہے۔ اس سازش کے پیچھے وہ بے ایمان لوگ ہیں جو ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔ کینیا کے حالات پاکستان سے بد ترین ہے۔ارشد شریف پر بیس گولیاں چلی ایسا نہیں ہوا۔ارشد شریف کو گاڑی کے اندر مارا گیا ہے۔ارشد شریف کو دو گولیاں لگی ہے ۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے میں تھا اور آنے کو تیار تھا۔اس سازش کے کھلاڑی پاکستان کے اندر موجود ہیں۔ اگر گاڑی کے اندر اغواء کرنے والا بچہ موجود بھی تھا تو گاڑی کے ڈرائیور پر فائرنگ کرنی چاہئے تھی۔

فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ مجھے لانگ مارچ کے اندر خون ہی خون اور جنازے نظر آرہے ہیں۔ لانگ مارچ خونی مارچ ثابت ہوگا جس میں اہم شخصیات کو قتل کیا جا سکتا ہے۔ میں اپنے پاکستانیوں کو سازش کے تحت مرنے نہیں دوں گا۔ میں نے ویڈیو بنائی ہے اور نام بھی دیئے  ہیں ۔مجھے کچھ ہوا میں مرگیا تو وہ شخصیات تین گھنٹے کے اندر مارے جائیں گے۔

فیصل واڈا نے انکشاف کیا کہ ارشد شریف ملک کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تھاارشد شریف کو سازشوں نے ڈرایا دھمکایا اور یہاں سے نکال دیا گیا۔دبئی حکومت نے ان کو نہیں نکالا جتنے دن ارشد شریف کا ویزا تھا۔ اتنے دن وہ دبئی میں رہاوہ لندن بھی نہیں گئے ۔سازش کے فوائد اور مقاصد کچھ اور ہیں ۔میں اپنے گھر والوں بیوی اور بچوں کو بتا کر آیا ہوں مجھے کچھ ہوا تو تحفے میں ان کی بھی لاشیں ملیں گی ۔ کینیا میں وہ کس سے ملتا رہا، کیا کرتا رہا اس کے پیچھے یہ سازشی اور بے ایمان لوگ ہیں ۔اپنےمفادکیلئے لوگوں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں۔مارچ کے دوران بے گناہ لوگوں کا خون اور لاشیں دی جائے گی۔ ان کی منصوبہ بندی کچھ اور ہے۔ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے میں تھا اور آنے کو تیار تھاسازش کے ساتھ ان کا برین واش کیا گیا۔ابھی اور بھی لاشیں گرے گی ،جب ارشد شریف کا استعمال ہوگیا تو مروایا گیا۔

فیصل واوڈا نےبتایا کہ میں آخری دنوں تک ارشد شریف کیساتھ رابطے میں تھا۔میرا فون حاضر ہے۔ اس کا فرانزک کرلیا جائے۔اس کہانی کے مقاصد ابھی پورے نہیں ہوئے۔ سازش کے تمام کھلاڑی پاکستان کے اندر موجود ہیں جن کے بیرونی رابطے بھی ہیں۔ سازش کا حصہ طاقتور شخصیات مجھ سے دور نہیں۔ اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حق اور سچ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔