پاکستان میں واٹس ایپ کی سروسز 2 متاثر رہنے کے بعد بحال

Spread the love

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروسز اچانک بیٹھ گئیں ۔ جس کے تحت صارفین گروپس میں پیغامات بھیجنے سے قاصر رہے۔

صارفین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارف کو پیغام بھیجا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر اس وقت واٹس ایپ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ صارفین سوالات پوچھ رہے ہیں کہ واٹس میں کیا مسئلہ چل رہا ہے لیکن اس کا جواب کہیں سے نہیں مل رہا۔

ٹوئٹر صارفین واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے پر دلچسپ تبصرے اور میمز شیئر کر رہے ہیں ۔تقریباً 2گھنٹے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز بحال ہو گئی ہیں۔