وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ

Spread the love

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے  اسلام آباد  انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا ۔ ائیرپورٹ پر بارڈر  ہیلتھ سروسز کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق عبدالقادر پٹیل بیرون ملک سے آنے ولے مسافروں کی سکریننگ کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیرصحت نے ادارے کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں ۔ بارڈر ہیلتھ سروسز اف پاکستان کا ادارہ بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنارہا ہے ۔ اییرپورٹ پر سکریننگ کا موثر ترین نظام موجود ہے ۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ادارے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے تحفظ دینے کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔