آئی سی سی ورلڈ کپ،پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

Spread the love

میلبرن کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ اوورز 159 رنز بنائے۔بھارت نے آخری گیند پر چوکا لگا کر فتح اپنے ناکام کر لی۔

قومی کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر بغیر کوئی اسکور بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے  ۔ چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 51 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اننگز میں 4 چھکے بھی لگائے ۔ شان مسعود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی 16 ، محمد نواز 9 ، حارث رؤف 6 ، شاداب خان 5، حیدر علی 2، آصف علی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینت میں کامیاب رہے۔

160رنز کے ہدف کے تعاقب میں روایتی حریف کی جانب سے کے ایل راہول اور کپتان روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم کے ایل راہول دوسرے اوور میں 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر روہت شرما تھے جو کہ 4 رنز پر ہی حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے، سوریا کمار یادیو نے 15 رنز بنائے اور حارث رؤف کی ہی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اکشر پٹیل تھے جو کہ 2 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا کی شاندار پارٹنر شپ نے پاکستان سے فتح چھین لی۔ ہادیک پانڈیا 40رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور کوہلی  82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

بھارت کو آخری اوورز میں فتح کے لئے 16 رنز درکار تھے لیکن محمد نواز کو نو بال پر چھکا کھانا مہنگا پڑ گیا ۔ اور فری ہٹ پر بولڈ ہونے کے باوجود بھارت کو 3 رنز مل گئے ۔