توشہ خانہ ریفرنس،سابق وزیراعظم عمران خان نااہل قرار

وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں واقعے پر نوٹس لے لیا
Spread the love

الیکشن کمیشن پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کونااہل قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ۔ عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا ۔ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہوتے ہی نا اہلی ختم ہو جائے گی

الیکشن کمیشن کی جانب سے فول پروف سکیورٹی طلب کرنے کے بعد کمیشن کے اطراف سکیورٹی کے سخت  انتظامات کیے گئے ہیں ۔  پی ٹی آئی کارکنوں کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر آنسو گیس کے شیل پہنچادیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے بطوروزیراعظم ساڑھے تین برس میں 31 غیر ملکی دورے کیے ۔ اقتدار کے1240دنوں میں سے47 دن بیرون ملک گزارے جن میں سعودی عرب ، یو اے ای ، چین ، ملیشیا ، کرغستان ،سب سے طویل دورہ چھ روزہ امریکا کا تھا ۔ سابق وزیراعظم کے مطابق انہیں اوران کی اہلیہ کو ’یکم اگست 2018 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران 58 تحائف ملے ، جن میں گل دان، میزپوش، آرائشی سامان، چھوٹے قالین، بٹوے، پرفیوم، تسبیح، خطاطی، فریم، اورپین ہولڈرزتھے اس کے ساتھ گھڑی، قلم،کفلنگز،انگوٹھی اور بریسلیٹ ولاکٹس بھی شامل تھے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے محسن شاہنوازرانجھا نے اگست میں ریفرنس بنایا ، پانچ دیگرارکین کے دستخط کے ساتھ آرٹیکل 63 (ٹو) کے تحت ریفرنس دائرکیا

، الیکشن کمیشن نے 18 اگست ریفرنس پرسماعت کا آغازہوا،ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا

عمران خان نے سرکاری توشہ خانہ سےتحائف خریدے مگرگوشواروں میں ظاہرنہیں کیے۔ ‘جانتے بوجھتے‘ توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف چھپائے یہ عمل انکی بدیانتی کوظاہرکرتا ہے ، آئین کے آرٹیکل 62 ون (ایف) کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

دستاویزکےمطابق سابق وزیراعظم کوکل58تحائف ملے یہ تحائف عمران خان نے توشہ خانہ سے 20 اوربعدازاں 50 فیصد رقم ادا کر کے حاصل کیے ۔

الیکشن کمیشن میں ریفرنس پر پانچ سماعتیں کی ، جس پر کیس کا فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔