سندھ کے 7 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ پھر ملتوی

Spread the love

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کے علاوہ سیکرٹری وزارت داخلہ، دفاع، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، پاک آرمی اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے پولیس کی نفری کم ہونے کے باعث بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا ۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ کے 7اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کر دیا۔  سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے 16000 سیکیورٹی اہلکاروں کا مطالبہ کیا تھا

کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط لکھا تھا۔ جس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سکیورٹی اہل کار فراہم کرنے سے معذرت کی گئی تھی۔

اجالس میں الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں پولنگ 30 اکتو کو ہوگ ی ۔ اس ضمن میں تمام اداروں کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایتات جاری کر دی گئی ہیں