فارن فنڈنگ کیس،عمران خان کی 31 اکتوبرتک ضمانت منظور

Spread the love

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت کے لئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری لگائی اور استفسار کیاکہ عمران خان کے خلاف درج ایف آئی اے مقدمے میں دفعات بینکنگ کورٹ سے متعلق نہیں ؟کیا ممنوعہ فنڈنگ کیس خصوصی عدالت نے سننا ہے یا بینکنگ کورٹ نے؟ جس پر وکیل نے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس دائرہ اختیار کا معاملہ اسلام آبادہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے  ۔ ہم نے شامل تفتیش بھی ہوناہے ۔ عدالت نے کہاکہ ایف آئی آر کی کچھ دفعات ہمارے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور کچھ دفعات ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں ۔

سپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود کی عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ پر ایف آئی اے میں درج مقدمہ میں تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے سماعت31اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔