روس یوکرین جنگ سے 40 لاکھ بچے متاثر

Spread the love

یوکرین پر روس کے حملے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں تقریباً 40 لاکھ بچوں کو غربت کی طرف دھکیل دیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق 22 ممالک کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ روس اور یوکرین کے بچے جنگ کے معاشی نتائج سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ 2021 کے بعد اس میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مزید 28 لاکھ بچے اس وقت غربت کی لکیر سے نچلی سطح کے حامل گھرانوں میں رہ رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ4ہزار500 بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے مر رہے ہیں ۔ صرف اس سال مزید ایک لاکھ 17ہزار بچے اسکول چھوڑ رہے ہیں ۔

مغربی پابندیوں سے روس کی معیشت کو لگنے والے دھچکے نے اس کی بڑی آبادی کے ساتھ مل کر بڑا اثر پڑا ہے ۔ یوکرین میں نصف ملین اضافی بچے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ رومانیہ میں ایک لاکھ 10 ہزار بچے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یورپ اور وسطی ایشیا کے لیے یونیسیف کی علاقائی ڈائریکٹر افشاں خان نے بتایا کہ "پورے خطے کے بچے اس جنگ کی خوفناک صورتحال میں بہہ رہے ہیں۔”

یونیسف نے وضاحت کی کہ ایک خاندان جتنا غریب ہوگا ۔ اس کی آمدنی کا اتنا ہی زیادہ تناسب اسے خوراک اور ایندھن پر خرچ کرنا ہوگا، جس سے بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لیے کم رہ جائے گا۔ یونیسف نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔