پاکستانی جہازوں کا کویت،عراق اور بحرین کا دورہ

Spread the love

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ہیبت اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس بسول نے کویت، عراق اور بحرین کا دورہ کیا۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ میزبان حکام سے اہم ملاقاتوں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈ کی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مشن کمانڈر نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ دورہ کے اختتام پر پاک بحریہ اور میزبان ممالک کی بحری افواج کے مابین مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ پاکستانی بحری جہازوں کے دورے اور بحری مشقوں میں شرکت سے برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔