نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد

Spread the love

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی انٹرنینشل ایئرپورٹ پہنچیں۔
ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد پر کراچی پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔
ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا ۔ وہ آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرہ دادوکا دورہ کریں گے جب کہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔اور انہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔