سیلاب سے زراعت کو 529ارب، لائیواسٹاک کو 102 ارب کا نقصان

Spread the love

سیلاب سے زراعت کو 529ارب، لائیواسٹاک کو 102 ارب کا نقصان

 

وزارت غذائی تحفظ نے سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تحریری تفصیلات سینیٹ میں جمع کرا دیں ۔ ملک میں فصلوں کو 40 فیصدنقصان پہنچا جس سے 529 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ لائیو اسٹاک کے شعبے کو 102 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

وزارت غذائی تحفظ نے تحریری جواب میں بتایا کہ سندھ کی فصلوں کو 394 ارب روپے ، پنجاب کی فصلوں کو 82 ارب، بلوچستان کو 63 ارب، خیبرپختوانخوا کی فصلوں کو 17 ارب نقصان پہنچا۔آزاد کشمیر کی فصلوں کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

وزارت غذائی تحفظ کی رپورٹ کے مطابق 50 لاکھ 98 ہزار 963 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ سندھ میں 79 فیصد ، بلوچستان 53 فیصد ، پنجاب کی  15 فیصد فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ خیبر پختوانخوا کی 14 فیصد اور ازاد کشمیر کی 25 فیصد فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ کپاس کی فصل کو 2 کھرب 29 ارب روپے ، چاول کی فصل کو 73 ارب روپے ،پیاز کی فصل کو 35 ارب ، ٹماٹر کو 13 ارب، مرچ کو 16 ارب  کا نقصان ہوا ہے۔ کھجور کو 23 ارب، گنا کو 23 ارب ، انار کو 12 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں سیلاب سے لائیو اسٹاک کے شعبے کو 102 ارب روپے ا نقصان ہوا ہے۔اس دوران 11 لاکھ 58 ہزار مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔