آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جہلم گیریژن کا دورہ

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کینٹ میں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی بیالیس ویں مقابلے کے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میگا شوٹنگ ایونٹ کا انعقاد آرمی مارکس مین شپ یونٹ میں 22 اگست سے 10 اکتوبر تک کیا گیا۔میگا ایونٹ آرمی ، نیوی ، ائرفورس سمیت سول آرمڈ فورسز بشمول سندھ رینجرز ، پنجاب رینجرز ، فرنٹیئر کور ،گلگت بلستان سکاؤٹس اور سویلینز پر مبنی دوہزار فائررز شریک ہوئے۔ں   مختلف قسم کے  ہتھیاراور رینجرز مقابلے کا حصہ تھے ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اختتامی تقریب میں گیسٹ آف آنر کے طورپر شرکت کی۔ انہوں نے مسلح افواج کی مختلف فارمیشز  کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا۔مسلح افواج کی مختلف فارمیشز کے مقابلوں میں منگلا کور پہلے ، بہاولپور کور دوسرے نمبر پر رہی ۔ سول مسلح افواج  کے مابین ہونے والے مقابلوں میں پنجاب رینجرز اول ،جبکہ گلگت بلتستان سکاؤٹس نے دوئم پوزیشن کی ٹرافی جیتی۔ تینوں مسلح افواج کے مابین ہونے والے مقابلوں میں پاک آرمی نے سی او  اے ایس، چیف آف ائر سٹاف  اور چیف آف نیول سٹاف ٹرافی  جیت کر   چار میں سے تین مقابلوں کی فاتح رہی جبکہ پاکستان نیوی نے سی او اے ایس اور چیف آف نیول سٹاف میچز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

چیف آف ائر سٹاف میچ میں پاک فضائیہ دوسرے نمبر پر رہی۔ اپون نیشنل میچز میں پاک آرمی نے شارٹ گن ، لانگ رینج  اور سما ل بور ٹرافیاں جیتیں۔پاکستان نیوی نے پرائم منسٹر بگ بور نیشنل چیلنج میچ جیتا جبکہ اس مقابلے میں پاک آرمی دوسرے نمبر پر رہی ۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید بارہ نے مسلح افواج اور آرمڈ فورسز کے جوانوں کی نشانہ بازی کی مہارت کے معیار کوسراہا۔ آرمی چیف نے شوٹنگ کی مہارت کو ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا فوجی تربیت کے بنیادی مقاصد کا مرکز ہونا چاہیے۔