گندم اور آٹے کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

Spread the love

محکمہ فوڈ راولپنڈی نے گندم اور آٹے کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ گزشتہ 3 ماہ میں چیکنگ کے دوران 615 گاڑیاں پکڑی گئیں ، قبضے میں لی گئی 375 گاڑیوں سے گندم جبکہ 237 گاڑیوں سے آٹا برآمد کیا گیا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مطابق پکڑی گئی گاڑیوں سے 12ہزار548 میٹرک ٹن گندم اور آٹا برآمد کیا گیا ہے ۔ قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 472 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں ۔۔
ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن میں301 فلور ملوں کو جرمانے جبکہ 114 ملوں کا کوٹہ معطل کیا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کیخلاف آپریشن کا مقصد آٹے اور گندم کے بحران اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانا ہے۔