ہیلتھ کیمپس میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری

Spread the love

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

خیبرپختونخوا ، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں 48 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 16 ، پنجاب کے دو اضلاع میں 4 ، بلوچستان کے 7 اضلاع میں 14 ، سندھ کے 10 اضلاع میں 14 کیمپ لگائے گئے ہیں۔ہیلتھ کیمپس میں ٹائیفائڈ ، جلد کی بیماریوں اور نمونیا سمیت متعدد بیماریوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کیمپس میں پانچ سال سے کم عمر 1281 بچوں کو طبی امداد دی گئی ۔ 470 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ، 196 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں 787 مریضوں ، سندھ میں 5ہزار30  ، بلوچستان میں 4ہزار389 مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔مجموعی طور پر5ہزار602 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کے لئے کوشاں ہیں ۔ سیلاب متاثرین کیلئے صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔