سیلاب متاثرین کی امداد، انٹرنیشنل ریسلرز کی پاکستان آمد

Spread the love

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے انٹرنشنل ریسلرز بھی پاکستان پہنچ گئے۔ انٹرنیشنل ریسلرز کے ملتان ایئرپورٹ پہنچنے پر پرُتپاک استقبال کیا گیا ۔ ریسلرز میں  ٹنی آئرن ، ایڈم فلیکس ، امالے ڈمب ، ماریہ مئے اور بادشاہ پہلوان خان شامل ہیں۔

انٹر نیشنل ریسلرز آج شام ملتان ڈی ایچ اے میں پریس کانفرنس اور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کریں گے۔ریسلرز نومبر میں ہونے والے رِنگ آف پاکستان کے باقاعدہ مقابلوں میں شرکت کے بارے میں آگاہ کریں گے جو ملتان، کراچی اور اسلام آباد میں منعقد کئے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے شہرت یافتہ ریسلرز بھی حصہ لیں گے۔ ریسلرز سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے راجن پور بھی جائیں گے اور متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

انٹر نیشنل ریسلرز6 اکتوبر کو  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے رِنگ آف پاکستان کے تحت فنڈ ریزنگ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔