سعودی عرب نے ایشین ونٹر گیمز کی نیلامی جیت لی

Spread the love

سعودی عرب نے 2029 کے لیے ایشین ونٹر گیمز کی نیلام میں حصہ لے کر اس کی میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔  یہ گیمز سعودی عرب کے جدید ترین نیوم سٹی میں آج سے سات سال بعد منعقد ہوں گی۔

سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے منگل کے روز باضابطہ اعلان کیا ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سعودی اولمپک کمیٹی صدر کے علاوہ اہم فورمز کے بھی ذمہ دار ہیں۔ وہ ان دنوں کمبوڈیا میں سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جہاں اولپک کونسل آف ایشیا کی میٹنگ ہو رہی ہے۔

شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ سعودی قیادت اور ولی عہد شہزادہ کی مکمل سرپرستی میں ہم یہ فخر کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے ایشین ونٹر گیمز کی نیلامی جیت لی ہے۔ ‘

‘اس طرح سعودی عرب مگربی ایشیا کا پہلا ملک ہو گا جس میں یہ گیمز 2029 میں منعقد ہوں گی۔ ‘ یہ اعلان نیوم سٹی کے چیف ایگزیکتو آفیسر نظمی النصر کی موجودگی میں کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے نیوم کے پہاڑی سیاحتی علاقے ٹروجینا میں گیمز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔نیوم سٹی کا حصہ تروجینا ساحلی علاقے عقبہ سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کی اونچائی 1500 میٹر سے 2600 میٹر تک ہے۔ سعودی عرب میں سیاحتی اعتبار سے بڑی پیش رفت کا ذریعہ بنے گا ۔

6 thoughts on “سعودی عرب نے ایشین ونٹر گیمز کی نیلامی جیت لی

  1. … [Trackback]

    […] Here you can find 65163 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/سعودی-عرب-نے-ایشین-ونٹر-گیمز-کی-نیلامی-ج/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/سعودی-عرب-نے-ایشین-ونٹر-گیمز-کی-نیلامی-ج/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/سعودی-عرب-نے-ایشین-ونٹر-گیمز-کی-نیلامی-ج/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/سعودی-عرب-نے-ایشین-ونٹر-گیمز-کی-نیلامی-ج/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/سعودی-عرب-نے-ایشین-ونٹر-گیمز-کی-نیلامی-ج/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/سعودی-عرب-نے-ایشین-ونٹر-گیمز-کی-نیلامی-ج/ […]

Comments are closed.