اقوام متحدہ کی پاکستان کے لئے امداد میں اضافے کی اپیل

Spread the love

اقوام متحدہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما پاکستان کے لیے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا۔

اقوام متحدہ نے امداد کی اپیل 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دی ہے، امداد میں اضافے کی اپیل جینیوا میں آج  یو این اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی جائے گی۔

پاکستان کے لیے اقوم متحدہ رابطہ افسر جولیئن ہارنیس کا جینیوا میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین موت اور تباہی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں صحت، غذا، پانی اور صفائی کے کاموں میں جلد حکومت پاکستان کی مدد نہ کی گئی تو بچوں کی بیماریوں میں خوفناک اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں اب تک تقریباً 1700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، پاکستان اور اقوام متحدہ نے سیلاب کا سبب موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں سیلاب سے 1460 صحت کے مراکز تباہ ہوئے ہیں۔7اعشاریہ 9 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔5 لاکھ 98 ہزار کو ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 8 ہزار25ہزار گھر جبکہ 25ہزار سے زائد اسکول تباہ ہو گئے ۔ ریلیف کیمپوں میں 7 ہزار سے زائد سکول بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں بچوں کی تعلیم کا عمل جاری ہے ۔ 13ہزار سے زائد کلو میٹر سڑکیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

2 thoughts on “اقوام متحدہ کی پاکستان کے لئے امداد میں اضافے کی اپیل

  1. … [Trackback]

    […] There you can find 65402 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/اقوام-متحدہ-کی-پاکستان-کے-لئے-امداد-میں/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Here you will find 3244 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/اقوام-متحدہ-کی-پاکستان-کے-لئے-امداد-میں/ […]

Comments are closed.