ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

Spread the love

وفاقی حکومت نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے 31 اکتوبر 2022 آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔

سیلاب کے باعث لوگوں کو  ٹیکس جمع کرانے میں مشکلات ہوئیں۔سیلاب کے پیش نظربارایسو سی ایشنز،ٹریڈز،بزنس کمیونٹی کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ اس میں توسیع دی جائے جس کے بعد انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں ایک ماہ توسیع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ وہ اس عرصے کے دوران اپنی ریٹرن بروقت جمع کرائیں۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے 1635 ارب روپے اکھٹے کیے گئے، پہلی سہہ ماہی کا ٹیکس ہدف 1609 ارب روپے کا تھا۔انہوں نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر تک ، یکم جولائی سے 30 ستمبر کےجو ریونیوٹارگٹ تھے ۔دونوں کو حاصل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے 30 ستمبر تک 84 ارب کے ریفنڈ دیئے گئے ہیں۔جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران 62 ارب روپے کے ریفنڈز دیئے گئے تھے۔