آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری، سائفر پارٹ بھی منظرعام پر

Spread the love

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی ٹیم کی سائفر کے حوالے سے ایک اور آڈیو منظرعام پر آگئی۔

وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونے کے بعد اب تحریک انصاف کی آڈیو لیک ہورہی ہیں ۔ سائفر کے حوالے سے مبینہ طور پر سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی گفتگو کی ایک اور آڈیو ’’سائفر کی سازشی کہانی پارٹ ٹو‘‘کے نام سے سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں "اچھا شاہ جی، کل ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان اور شاہ محمود قریشی) نے اور وہ ایک فارن سیکرٹری نے میٹنگ کرنی ہے ۔ ہم نے کہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دے، اعظم خان کہہ رہے ہیں کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں۔

عمران خان مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ہم نے امریکنزکا نام کسی صورت نہیں لینا، پلیزکسی کے منہ سے نام نہ نکلے، یہ بہت اہم ہے ہم سب کیلئے کہ کس ملک سے لیٹرآیا ہے، میں کسی کے منہ سے اسکا نام نہ سنوں۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم خان نے کہا کہ لیٹر آٹھ تاریخ کو آیا جس پر عمران خان نے کہا کہ یہ میٹنگ سات تاریخ کو ہوئی، ہم نے کسی بھی صورت امریکیوں کا نام نہیں لینا لیکن یہ ایشو ہے اس لیے پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہیں نکلے۔

عمران خان نے رہنماؤں سے کہا کہ یہ معاملہ بہت اہم ہے کہ کس ملک سے لیٹر آیا، میں کسی کے منہ سے اس کا نام سننا نہیں چاہتا۔اسد عمر نے گفتگو میں کہا کہ آپ جان کر اسے لیٹر کہہ رہے ہیں؟ یہ لیٹر نہیں ہے بلکہ میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے اس پر عمران خان نے تسلیم کیا کہ یہ میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے اور کہا کہ ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے، لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کا نہیں معلوم عوامی جلسوں میں ایسے ہی کہتے ہیں۔