مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں بری

Spread the love

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں بری

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں منظورکر لیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت اسلام آباد کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو ٹوٹل آٹھ سال اور کی کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 2018 میں سزا سنائی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت میں کہا کہ میں نے پہلے بتایا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں کب بنیں، پھر بتایا کہ ان کمپنیوں نے یہ پراپرٹیز کب خریدیں، انہوں نے انکار کیا کہ یہ پراپرٹیز 1993 سے ان کے پاس ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کمپنیز نے اس عرصے میں ضرور پراپرٹیز خریدیں، مگر وہ کہتے ہیں کہ 2006 میں قطری فیملی سے سیٹلمنٹ کے بعد ان کے پاس آئیں۔

جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیے کہ اس سارے کیس میں ان تمام ملزمان کو تو کچھ کہنا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ کیس تو آپ نے ثابت کرنا تھا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کا کیس شاید ٹھیک ہو مگر آپ اس کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں، ہم صرف پبلک نالج یا کسی کی سنی سنائی بات پر فیصلہ نہیں سنا سکتے، مریم نواز  پبلک آفس ہولڈر  نہیں تھیں اس لیے ان پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ اور نیب پراسیکیوٹر کے دئائل سننے کے بعد کیس کا مختصر فیصلہ سناتے مریم نواز کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ایون فیلڈ کیس میں ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔

One thought on “مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں بری

  1. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/مریم-نواز-اور-کیپٹن-ر-صفدر-ایون-فیلڈ-ریف/ […]

Comments are closed.