سیلاب سے پاکستان میں 24ہزار سکول تباہ یا متاثر ہوئے،ورلڈ بینک

Spread the love

عالمی بینک نے  پاکستان میں حالیہ شدیدسیلاب سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہےجس کے مطابق ملک میں 24 ہزارسکول تباہ یامتاثرہوچکے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے تباہ یا متاثر ہونے سے 35 لاکھ طلبا وطالبات کاتعلیمی سفررک گیاہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی نظام کو جو نقصان ہواہے  ، اس کی شدت کوویڈ کے دوران لاک ڈائون کے باعث سکولوں کی بندش سے ہونے والے نقصان سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ ہائی سکول احمدانی کا تفصیل سے ذکر کیا گیاہے جو1916 میں تعمیرکیاگیا ۔اس نے کئی نسلوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کیا یہ سکول مکمل طورپرتباہ ہوچکاہے اوراب وہاں پرتعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں۔

سندھ میں 39 فیصدپرائمری اورسیکنڈری سکولز کوسیلاب سے نقصان پہنچا۔ امدادی کارکنوں کاکہناہے کہ اکثرمتاثرہ علاقوں میں سیلاب سے بچنے والی سکولوں کی عمارتیں عارضی پناہ گاہوں کے طورپراستعمال ہورہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی نظام کی بحالی، تعمیراوراحیائےنوکیلئے مربوط کوششوں، وسائل کی فراہمی اورمہارت سے اقدامات کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے سکولز اورتعلیمی نظام کوپائیداربنانے کی ضرورت پربھی زوردیاگیاہے۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک کے کثیرالجہتی شراکت داروں کے 55 ویں سالانہ اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر سردارایازصادق پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں جبکہ وفدمیں سیکرٹری اقتصادی امورکاظم نیاز، ایشیائی ترقیاتی بینک میں پاکستان کے نمائندہ اورایگزیکٹوڈائریکٹرنوراحمد اوروزارت اقتصادی امورکے سینئیرافسران شامل ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک گروپ کے صدرماساتوگوآساکاوا کے ساتھ ملاقات میں گروپ کے صدرنے پاکستان میں حالیہ شدیدبارشوں اورسیلاب سے ہونے والے نقصان پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا۔انہوں نے وفاقی وزیراورپاکستانی وفدکوامداد، ریسکیو اورتعمیرنووبحالی کی سرگرمیوں میں بینک کی مکمل معاونت کایقین دلایا۔ایشیائی ترقیاتی بینک گروپ کے صدر نے پاکستان میں بالخصوص بجلی، گورننس اورمالیاتی شعبہ جات میں اصلاحات کیلئے کوششوں کوبھی سراہا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کواپنی نموکی استعدادسے بھرپوراستفادہ کرنے اورسیلاب کے بعدجلدبحالی کاموقع ملے گا۔وفاقی وزیرسردارایاز صادق نے پاکستان کیلئے مسلسل امداد اورمعاونت پرایشیائی ترقیاتی بینک کاشکریہ اداکیا ، یقین بھی دلایا کہ موجودہ حکومت معیشت اور گورننس کے کلیدی شعبوں میں اصلاحات کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔

سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے گروپ کے صدر کو حالیہ سیلاب کے تباہ کن اثرات کو دیکھنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔پاکستانی وفدنے بینک کے نائب صدرآپریشنز ون شاکسین چن اوربینک کے وسطی اورمغربی ایشیا کیلئے ڈائریکٹرجنرل ایوجین زوکوف سے بھی ملاقات کی۔ بینک کے نائب نے بتایاکہ ایشئین انفراسٹرکچر ڈولپمنٹ بینک اس سہولت کے تحت اضافی 50 کروڑ ڈالر کی فراہمی میں پرعزم ہے۔

پاکستانی وفد نے اے ڈی بی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین کے ساتھ گول میز اجلاس کا اہتمام بھی کیا، جس میں 40 سے زائد ممالک کی نمائندگی کرنے والے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔بورڈ کے ممبران نے پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تعمیر نو کی کوششوں اور پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے اقدامات میں اضافہ کا یقین دلایا۔

10 thoughts on “سیلاب سے پاکستان میں 24ہزار سکول تباہ یا متاثر ہوئے،ورلڈ بینک

  1. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/سیلاب-سے-پاکستان-میں-24ہزار-سکول-تباہ-یا/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/سیلاب-سے-پاکستان-میں-24ہزار-سکول-تباہ-یا/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/سیلاب-سے-پاکستان-میں-24ہزار-سکول-تباہ-یا/ […]

  4. … [Trackback]

    […] There you can find 89905 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/سیلاب-سے-پاکستان-میں-24ہزار-سکول-تباہ-یا/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/سیلاب-سے-پاکستان-میں-24ہزار-سکول-تباہ-یا/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Here you can find 46281 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/سیلاب-سے-پاکستان-میں-24ہزار-سکول-تباہ-یا/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/سیلاب-سے-پاکستان-میں-24ہزار-سکول-تباہ-یا/ […]

  8. … [Trackback]

    […] There you will find 95573 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/سیلاب-سے-پاکستان-میں-24ہزار-سکول-تباہ-یا/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/سیلاب-سے-پاکستان-میں-24ہزار-سکول-تباہ-یا/ […]

  10. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/سیلاب-سے-پاکستان-میں-24ہزار-سکول-تباہ-یا/ […]

Comments are closed.