کراچی: اے ٹی آر 77 اور اے ٹی آر 79 طیارے رول آوٹ

Spread the love

کراچی میں اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت اور اے ٹی آر 79 طیارے کو رول آئوٹ کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ ان جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کے بیڑے میں آپریشنل صلاحیت بڑھے گی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے بحر ہند کے خطے میں جیو اسٹریٹجک ماحول کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے طاقتور بحری افواج کی ضرورت پر زور دیا۔ جنرل ندیم ندیم رضا نے کہا کہ بحرہند میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ کا ہونا ضروری ہے۔ نئے شامل کیے گئے اور اپ گریڈ کیے گئے ہوائی جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہیں جو نیوی  فلیٹ کی  آپریشنل ضرورت پوری کریں گے ۔ پاکستان کے لیے ایک مضبوط میری ٹائم دفاع اہمیت رکھتاہے ۔جنرل ندیم رضا نے کہا کہ جدید طیاروں کی شمولیت سے بحریہ کی سمندری حدود کی حفاظت و دفاع کی صلاحیت بڑھے گی۔اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو روکنے اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے  ذریعے ہمہ وقت تیار ہے۔