سیلاب متاثرین کے لئے 123 طیارے پاکستان پہنچ چکے

Spread the love

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں۔ پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 15 ممالک، 3 عالمی تنظیموں سے 123 امدادی طیارے پہنچ چکے ۔ متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی، لاہور بھیجے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 21 امدادی طیارے سکھر، کراچی راولپنڈی بھیجے ۔ ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 طیارے امداد کراچی، راولپنڈی بھیجی جبکہ چین اور قطر سے 4، 4 امدادی طیارے پاکستان آئے۔

ترجمان کے مطابق عمان سے 8 سعودی عرب سے  5 ، ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، سے امداد لے کر ایک ایک طیارہ نور پاکستان پہنچا ۔ نیپال، برطانیہ، روس اور یونان سے بھی ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں بتایا کہ یونیسف نے 3، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 13، عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجے ۔ ترکیہ، تاجکستان، عمان اور ایران نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امداد پاکستان بھیجی ہے ۔ ترکیہ سے ہلال احمر نے امدادی سامان کے 2 ٹرک، 3 ٹرینیں پاکستان بھیجیں ۔ تاجکستان نے 87 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ پاکستان بھیجا ۔ ایران سے ہلال احمر نے ٹرکوں کے زریعہ 100 ٹن امدادی سامان پاکستان میں پاکستانی ہلاک احمر کے حوالے کیا۔

دفترخارجہ کے مطابق عمان سے حال ہی میں ایک بحری جہاز امدادی سامان لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔

3 thoughts on “سیلاب متاثرین کے لئے 123 طیارے پاکستان پہنچ چکے

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/09/23/سیلاب-متاثرین-کے-لئے-123-طیارے-پاکستان-پہ/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/23/سیلاب-متاثرین-کے-لئے-123-طیارے-پاکستان-پہ/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/09/23/سیلاب-متاثرین-کے-لئے-123-طیارے-پاکستان-پہ/ […]

Comments are closed.