دنیا کو پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا اندازہ نہیں،انجلینا جولی

Spread the love

اقوام متحدہ  کی  خصوصی سفیر انجلینا جولی کا نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا ۔ انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔

انجلینا جولی نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹرکے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں متاثرین کو امداد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے ۔ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔ متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کاکہنا تھا کہ پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں۔انجلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔۔۔

انجیلنا جولی نے کہا کہ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتےاور زندگیاں بچاتے دیکھا ہے ، مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے انجلینا جولی نے بار بار متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے کے  عزم کا اظہار بھی کیا ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ  کی  خصوصی سفیرانجلینا جولی نے بدھ کو سندھ کے علاقے دادو میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے مشکلات کے بارے میں معلوم کیا۔ انہوں نے متاثرین کو امدادی کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کا بھرپور دیں گے۔اس موقع پر انہیں  صوبائی حکام اور یواین ایچ آر سی کے نمائندوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انجلینا جولی سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے منگل کو کراچی پہنچی تھیں۔ ان کے دورے کا مقصد سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے آگاہی کے ساتھ بین الاقوامی برادری کی توجہ اس طرف مبذول کرانا ہے