وزیراعظم شہبازشریف کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Spread the love

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد شریف کی سائیڈ لائنز پر عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں جاری ہیں۔

وزیراعظم پاکستان اور اسپین کےصدر کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سپین کے صدر پیڈرو سانچیز کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تبادلوں میں مسلسل اضافہ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے موجودہ ادارہ جاتی میکانزم کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں سپین کی حکومت کی حمایت اور یکجہتی کو سراہا اور متاثرہ افراد کے لئے سپین کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے انہیں سیلاب سے فصلوں، مکانات، مویشیوں اور اہم انفراسٹرکچر کو ہونے والی تباہی کی تفصیلات بتائیں۔

وزیراعظم پاکستان نے بین الپارلیمانی روابط، سیکورٹی ، دفاع اور توانائی کے شعبے میں تعاون اور عوام کی سطح پر روابط پر کثیر جہتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی برادری پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے میں فعال شرکت کے ذریعے سیلاب کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔ افغان عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور ملک میں امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کے لئے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کی پائیدار، عملی اور نتیجہ خیز شراکت داری ضروری ہے۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا عالمی کاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پاکستان میں بحالی اور تعمیرنو کے مرحلے میں فعال شرکت کے ذریعے سیلاب کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔ وزیر اعظم نے بین الپارلیمانی روابط، سیکورٹی اور دفاعی تعاون، توانائی کے شعبے میں تعاون اور عوام کی سطح پر روابط پر خصوصی زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

علاقائی تناظر میں وزیراعظم نے ایک جامع، پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو سنگین انسانی صورتحال کے ساتھ ساتھ اس کی معیشت کے لئے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افغان عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور ملک میں امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کے لئے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کی پائیدار، عملی اور نتیجہ خیز شراکت داری ضروری ہے۔ وزیراعظم نے سپین کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

وزیراعظم پاکستان کی ایران کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے معیشت، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فرو غ دینے سمیت ثقافتی اور عوامی رابطے بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی منصفانہ جدوجہد کے لئے ایران کے سپریم لیڈر کی مضبوط اور مستقل حمایت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے موقع پرپاکستانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ایران کےصدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر کے ساتھ اپنی خوشگوار ملاقات  کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں پاکستان ایران تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی طرف سے دی گئی دعوت پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

آسٹریا اور فرانس کے صدور سے بھی ملاقاتیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آسٹریا  کےفیڈرل چانسلر کرل نہیامر نے نیویارک میں  ملاقات کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم پاکستان  شہبازشریف کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات بھی ہوئی۔ ان ملاقات دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں شریک ہوئے

وزیراعظم شہبازشریف اقو ام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شریک ہوئے۔ جنرل اسمبلی میں عام بحث ستائیس ستمبر تک جاری رہے گی ۔وزیراعظم محمدشہبازشریف 23ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔افتتاحی سیشن سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ترقی پذیر ملکوں کو درپیش  چیلنجز کا احاطہ کیا اور ترقی یافتہ ملکوں پرزوردیاکہ وہ دنیامیں بڑھتی ہوئی غربت ،افلا س اورعدم مساوات کو دور کرنے کےلئے موثرحکمت عملی وضع کریں ۔پاکستان میں سیلاب  کی تباہ کاریوں کا ذکرکرتےہوئے سیکرٹری جنرل کاکہناتھاکہ  دنیا کوموسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے فضا میں  آلودہ گیسوں کے اخراج کو ہرصورت روکنا ہوگا۔خوراک کا  بحران غربت ،افلاس اورعدم مساوات کوبڑا چیلنج قرار دیتےہوئے انتونیوگوتریس نے کہاکہ ایسا طریقہ کاروضع کیا جائے جس سے ترقی پذیرملکوں کو قرضوں میں سہولت ملے ۔اقو ام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےصدر نے اپنے خطاب میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا تذ کرہ کرتےہوئے کہاکہ دنیاکو موسمیاتی تبدیلی کی صورت میں ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے ہمیں اپنے آئندہ نسل کے محفوظ مستقبل کےلئے موثرلائحہ عمل اپناناہوگا اورمتاثرہ ملکوں کی بھرپورمددکرنی ہوگی ۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔

2 thoughts on “وزیراعظم شہبازشریف کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

  1. … [Trackback]

    […] There you can find 1510 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/09/20/وزیراعظم-شہبازشریف-کی-نیویارک-میں-عال/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/20/وزیراعظم-شہبازشریف-کی-نیویارک-میں-عال/ […]

Comments are closed.