وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب کا شیڈول

شہبازشریف لاہور کی احتساب عدالت پیش
Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم 23ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔

وزیراعظم پاکستان اپنے خطاب میں وزیر اعظم حالیہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک میں تباہ کن سیلاب سے پیداہونے والی صورتحال کو اجاگر کریں گے ۔ وزیر اعظم بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر سمیت طویل عرصہ سے اقوام متحدہ کے ایجنڈا میں موجود غیر حل شدہ تنازعات سمیت علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حوالہ سے پاکستان کے خدشات اور نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے۔ علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف کے حوالے سے آگاہ کریں گے وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی سے درپیش شدید خطرات کے حوالہ سے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔

دفتردفترخارجہ نے بتایا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم افریقی یونین ، یورپی یونین اور امریکا کی شراکت سے منعقدہ گلوبل فوڈسیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی مسائل کے خاتمہ کے حوالہ سے سی او پی 27کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔جس میں کئی بین الاقوامی رہنما شریک ہوں گے ۔

واضح رہے کہ یہ پلیٹ فارمز موجودہ دور میں بین الاقوامی برداری کو درپیش شدید خطرات کے حل کے حوالے سے عالمی سطح پر اقدامات کے سلسلہ میں انتہائی موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری ، بین اقوامی اداروں کے سربراہوں، آئی ایف آئیز اور خدمت خلق کے اداروں کے سربراہان سمیت متعدد ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم اس موقع پر عالمی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی مختلف پروگرامز میں شریک ہوں گے جن میں اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت اور متعدد ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں میڈیا اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں کے علاوہ جی 77 اور چین کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت بھی شامل ہے۔

کثیر القومی سرگرمیوں کا مرکز ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ ایک اہم بین الاقوامی ادارہ ہے جو عالمی امن و استحکام ، ترقی اور انسانی حقوق کے علاوہ دنیا بھر میں پائیدار امن و ترقی کی فراہمی کیلئے بنیادی کردار کا حامل ہے۔ دنیا بھر کے ممالک کی نمائندگی ہونے کی وجہ سے جنرل اسمبلی عالمی برداری کو مشترکہ مقاصد کے حصول اور مشترک مسائل کے خاتمہ کیلئے ایک وسیع پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت پاکستان کے کثیر الجہتی مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگی کیونکہ اقوام متحدہ دنیا امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی امور کے حوالہ سے کلیدی کردار کا حامل ادارہ ہے ۔ ترقی پذیر ممالک کے گروپ آف 77اور چین کے ساتھ ساتھ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان عالمی سطح پر امن ، استحکام ، پائیدار ترقی ، انسانی حقوق سب کے لئے سمیت دیگر عالمی مسائل کے خاتمہ کے لئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کردار ادا کرنے کے پرعزم ہے۔

3 thoughts on “وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب کا شیڈول

  1. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/وزیراعظم-کا-جنرل-اسمبلی-سے-خطاب-کا-شیڈو/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/وزیراعظم-کا-جنرل-اسمبلی-سے-خطاب-کا-شیڈو/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/وزیراعظم-کا-جنرل-اسمبلی-سے-خطاب-کا-شیڈو/ […]

Comments are closed.