اسلام آباد میں ڈینگی کے وار تیز

Spread the love

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز روز بروز بڑھنے لگے ہیں ۔ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی  سے 96 افراد متاثر ہوئے۔ شہری علاقوں میں 46 جبکہ دیہی ایریاز میں 50 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار331 تک جا پہنچی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 10 ، پولی کلینک میں 45 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 25 مریض زیر علاج ہیں۔ پمز اسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 194 تک جا پہنچی ہے۔ ڈینگی سے اب تک 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ڈینگی بچاؤ پرفارمنس ریویو میٹنگ ہوئی جس میں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال اور اقدامات بارے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹرایم سی آئی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ڈبلیو ایچ او نے بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا نشاندہی والی جگہوں پر فورا کارروائی کی جائے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں92جگہوں کو چیک کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرصدر نے گولڑہ،جی تیرہ کے علاقے میں ڈینگی بچاؤ ایس او پیز پر عملدرآمد کی خلاف ورزی کر نے پر ایک کباڑ خانہ مہر بند کر دیا ۔تین افراد کی خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ نے بہارہ کہو اوربری امام میں ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ مختلف جگہوں کو چیک کیا۔ دو سروس اسٹیشن اور ٹائر شاپ کو سیل کیا گیا۔ڈینگی بچاؤ ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسسٹنٹ کمشنر نیلور نے ترامڑی چوک میں ایک سروس اسٹیشن کو سیل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے ایف ایٹ اور جی ایٹ میں کارروائی کے دوران دو دکانوں کو سیل اور دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے چار دکانوں کو سیل کر دیا اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل نے سات دکانوں اور کباڑ خانے سیل اور دس افراد کے خلاف ایف آئ آردرج کرائی گئی۔

7 thoughts on “اسلام آباد میں ڈینگی کے وار تیز

  1. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/اسلام-آباد-میں-ڈینگی-کے-وار-تیز/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/اسلام-آباد-میں-ڈینگی-کے-وار-تیز/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/اسلام-آباد-میں-ڈینگی-کے-وار-تیز/ […]

  4. … [Trackback]

    […] There you can find 35135 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/اسلام-آباد-میں-ڈینگی-کے-وار-تیز/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/اسلام-آباد-میں-ڈینگی-کے-وار-تیز/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Here you will find 73501 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/اسلام-آباد-میں-ڈینگی-کے-وار-تیز/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/اسلام-آباد-میں-ڈینگی-کے-وار-تیز/ […]

Comments are closed.