ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا آئی 8مرکز اسلام آباد میں چھاپہ

Spread the love

جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کے لئے کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈرگ انسپکٹر کی قیادت میں ڈرگ کنٹرول ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد  نے ایف آئی اے کے ہمراہ آئی ایٹ  مرکز میں چھاپہ مارا ۔ ان رجسٹرڈ اور بین ڈرگز کی بھاری مقدار کو قبضے میں لے لیا،چھاپہ ان رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات کی اطلاع پر مارا گیا ۔ ڈیلیوری افس کو سیل کرنے کے بعد ملوث افراد کے خلاف  مقدمہ درج کر کے  ڈریپ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔

گولڑہ میں بھی ان رجسٹرڈ ادویات برآمد ہونے پر ایک فارمیسی کو سیل کردیا ۔ ایک فارمیسی کو ادویات کی وارنٹی نہ دکھانے پر سٹاک کو قبضے میں لے لیا۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر سے جعلی ان رجسٹرڈ ادویات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جو عناصر منظورشدہ قیمت سے زائد فروخت میں ملوث ہوں گے ۔ ان کے خلاف  بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ عوام کو معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایں گے۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ جعلی ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی لعنت سے ملک کو پاک کریں گے ,صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔