کراچی میں گودام سے ڈھائی لاکھ سے زائد پیناڈول برآمد

Spread the love

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق  ڈریپ کی ٹیم نے کراچی کی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں الطاف ٹریڈرز پر چھاپہ مارا ہے ۔ کارروائی کے دوران تقریباً 2 لاکھ 52 ہزار پیناڈال کی ٹیبلٹ برآمد کر لی ہیں۔ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے مارکیٹ میں سے اسی دوائی کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فارمیسی سے بہت غیر وارنٹی شدہ اسٹاک برآمد ہوا جوکہ مشکوک ہو سکتا ہے ۔ ڈریپ کی ٹیم نے  سٹاک کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لے لیے گئے۔ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی منظور شدہ قیمت سے زائد بیچنے والوں کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔ جو عناصر غیر قانونی کاموں میں ملوث پائے گئے ان کیخلاف اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر اور یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔