شمالی وزیرستان میں آپریشن،کیپٹن سمیت5جوان شہید

Spread the love

پاک فوج کے بہادر جوان مادروطن پر قربان ، شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کیپٹن سمیت پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا ۔ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ سکیورٹی فورسز کی بھرپور کاروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دہشت گرد  کمانڈر طفیل بھی شامل ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداءمیں کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی، لانس نائیک الیاس، اور سپاہی ظفر اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  فوج دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں شہید ہونیوالے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔