300یونٹس پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔300اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےحوالے سے جاری نوٹیفکیشن کا عکس

بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں جو شہری بل ادا کرچکے ہیں، ان کی آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے ۔ جس پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔