پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے،ن لیگ

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی ریاست کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔ شہباز گل کے جونیئر افسران کو قیادت کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے بعد شوکت ترین کی آڈیو لیک دوسری قسط ہے ۔ پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ۔ عمران نیازی نے جھوٹ کی بنیاد پر نوجوان نسل کو ورغلایا، پی ٹی آئی نااہل اور نالائق ہے اور کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،پی ٹی آئی اقتدار اور اپنی سیاست کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے پر تلی ہوئی ہے، عمران نیازی نے دوہزار چودہ میں دھرنا دیکر سی پیک معاہدے کے خلاف سازش کی ۔عوام کو سول نافرمانی پر اکسایا، بجلی کے بل جلائے ۔ آئی ایم ایف کی طرف سے قسط نہ ملی تو ملک مزید مشکلات میں گر جائے گا،چیف جسٹس سابق وزیر خزانہ کی آڈیو پر سو موٹو ایکشن لیں۔

نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ن لیگ کے دیگر راہنماؤں محسن شاہنواز رانجھا، انجم عقیل خان اور راجہ وقار ممتاز کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ کی جو مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں واضح کہہ رہے ہیں کہ ہم نےآئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی ڈیل کو سبوتاژ کرنا ہے،عمران خان اور پی ٹی آئی ملک کیخلاف ایک سازش ہے جو ریاست کو نقصان پہنچا رہا ہے،ملک معاشی لحاظ سے مضبوط ہونے لگا تو یہ اسے کمزور کرنے نکل کھڑے ہوئے ہیں، سیاسی جماعتوں کا مقابلہ انتخابات کے میدان میں ہوتا ہے مگر عمران نیازی خود کو اقتدار میں لانے کیلئے ریاست کو کمزور کر رہے ہیں، یہ پی ٹی آئی کی ایک شرمناک حرکت ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل جو بولے ہیں وہ بھی اسی سلسلے کی کڑی اور ایک سازش اور اسی سلسلے کی دوسری قسط ہے ۔ پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ۔ عمران نیازی نے جھوٹ کی بنیاد پر نوجوان نسل کو ورغلایا، پی ٹی آئی نااہل اور نالائق ہے اور کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پاکستان ایک آزاد ملک ہے، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ آڈیو میں شوکت ترین نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور اعلیٰ قیادت کی طرف سے جو فیصلے کیے گئے ان کے مطابق آئی ایم ایف کو خط لکھیں ۔ انہوں نے وزرا ءخزانہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کو جوہدایات دی ہیں اور پی ٹی آئی جو کر رہی ہے یہ کھلم کھلا ملک کے ساتھ غداری ہے ۔ عمران نیازی نے دوہزار چودہ میں دھرنا دے کر سی پیک معاہدے کے خلاف سازش کی ۔ عوام کو سول نافرمانی پر اکسایا، بجلی کے بل جلائے ۔ چیف جسٹس صاحب سابق وزیر خزانہ کی آڈیو پر سو موٹو ایکشن لیں۔انجم عقیل خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دوہزار چودہ کا دھرنا پاکستان کے خلاف سازش تھا،ملک کے اس وقت معاشی حالت بہت کمزور ہے،سابق وزیر خزانہ کی آڈیو لیک جو سامنے آئی ہے جو وہ اس میں وزرا خزانہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب کو ہدایات دے رہے یہ بھی پاکستان کے خلاف سازش ہے،پی ٹی آئی اقتدار اور اپنی سیاست کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے پر تلی ہوئی ہے یہ بھی ایک پاکستان کے خلاف سازش ہےآئی ایم ایف کی طرف سے قسط نا ملی تو ملک مزید مشکلات میں گر جائے گا۔