چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحفہ میں ملنے والا فن پارہ پارلیمنٹ ہاؤس کی زینت بنا دیا گیا ۔ فن پارےکو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ون پر لگا دیا گیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق فن پارہ میں کلمہ طیبہ کو دائرے کی شکل میں خط کوفی میں لکھا گیاہے،کلمہ طیبہ کے ساتھ تحفے کو فن پارے کی شکل میں تخلیق کیا گیا ہے۔کلمہ طیبہ فن پارے میں چار مرتبہ تحریر کیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کو تحفہ میں ملنے والا فن پارہ پارلیمنٹ ہاؤس کی زینت بنا دیا گیا #senatepakistan pic.twitter.com/4wFWf7iCb8
— Dais Urdu (@daisurdu1) August 23, 2022
اس فن پارے میں لائن اندر سے باہر کی جانب شعاعوں کی مانندہیں۔تحفے میں ملنے والےفن پارے کا گول ہونا زمین کو ظاہر کرتا ہے۔فن پارہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اللہ اور رسول حضرت محمد ﷺ کا پیغام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔
فن پارہ کو مقامی خطاط ناصر جاوید نے کلمہ طیبہ کو خوبصورت انداز میں تخلیق کیا۔ فن پارے کا سائز4 × 4 ہے اور اس کو بننے میں 8 ماہ کا وقت لگا۔ یہ فن پارہ فائبر گلاس سے بنایا گیا ہے اور اس میں پیتل کے ٹکڑے نصب کیے گئے ہیں۔ پیتل کا رنگ سونے کی مانند ہے جواس فن پارے میں علم کی دولت کو ظاہر کرتاہے۔
ناصر جاوید نے فن پارہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بطور تحفہ دیا۔چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس کی بلڈنگ کے گیٹ نمبر ون پر آویزاں کر دیا گیا ۔